ڈوڈہ :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ علاقے میں جنگلی جانوروں کا انسانی پر حملوں کا سلسلہ بڑھتا چلا جا رہا ہے ۔ہفتہ کی صبح کاستی گڑھ کے ڈنڈی اور گگوا گاؤں میں ریچھ کے حملے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ علاقے میں ریچھ اور تینوے نے انسانوں کا جینا محال کر دیا ہے ۔رہائشی علاقوں میں تیندوا پالتو جانوروں کا شکار کر رہا ہے ۔ ریچھ کے راستے میں جو بھی آتا ہے ۔اُسے چھیر پھاڑ کر دیتا ہے ۔ڈنڈی میں قاسم دین اور اُن کی اہلیہ پر ریچھ نے کھیت میں حملہ کر دیا جب وہ گھاس کاٹ رہے تھے ۔