علیحدگی پسند رہنما کورونا وائرس سے متاثر - تحت حاضری
وادی کشمیر کے ضلع بڈگام کے رہنے والے علیحدگی پسند رہنما آغا سید الحسن کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور انہیں سکمز صورہ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
آغا سید الحسن کی صاحب زادی خیرالنسا نے فیس بک پر اپنے والد کے کورونا مثبت پائے جانے کے متعلق لکھا ہے کہ انہیں نمونیہ کی شکایت کے بعد سکمز صورہ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں، تاہم ان کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔
دریں اثناء کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ تعلیم کے ڈین کورونا وائرس میں مبتلا پانے کے بعد انتظامیہ نے وہاں سینیٹائزیشن کا کام شروع کیا ہے اور ڈین کے رابطے میں آنے والے دیگر عملے کو کورنٹائن کیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹنگ کے لیے ان کے نمونے بھی لیے جا رہے ہیں-
یونیورسٹی انتظامیہ نے ادارے کا سر سید گیٹ فی الحال بند کر دیا ہے۔
غور طلب ہے کہ کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے سبب یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بند پڑی ہیں۔ انتظامی اموات کے لیے تعینات عملے کو ایس او پی کے تحت حاضری دینے کی ہدایت ہے۔