گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر کی قیادت میں ٹریفک انتظامات کا بڑے پیمانے پر جائزہ لیا اور راہگیروں کو ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ٹریفک کے ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ دورے کے دوران ایس ایس پی رویندر پال سنگھ نے ضلع میں ٹریفک کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا اور اپنے ماتحت اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ شہر میں ٹریفک کو ہموار طریقے سے چلانے کو یقینی بنائیں۔ دورے کے دوران انہوں نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل بھی درج کیے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔
اس موقعے پر ٹرانسپورٹ سے وابستہ متعدد افراد نے ایس ایس پی ٹریفک کو بھی آگاہ کیا اور اعلیٰ افسر نے ان کی تحمل سے سماعت کی۔ اس موقعے پر افسر نے یہ بھی کہا کہ موٹرسائیکلوں اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس تیز رفتار ڈرائیونگ اور ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔