سرینگر:سینئر صحافی اور محقق راؤ فرمان علی نے قومی یوم صحافت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک عظیم پیشہ ہے، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یہ سرمایہ دارانہ نظام میں ڈوبتا چلا جا رہا یے۔ یہی وجہ ہے کہ جو صحافت سماج کی بقاء کے لیے ایک جدوجہد کا ذریعہ تھی۔ آج وہ سماجی فسادات کا سبب بنتی جا رہی ہے۔ یہی نہیں بلکہ پیسے اور ٹی آر پی کی دوڈ میں صحافتی اصولوں کو تار تار کیا جاتا ہے ۔۔ اس دن کی افادیت اور صحافتی میدان میں شفافیت پر زور دیتے ہوئے راؤ فرمان نے کہا کہ صحافیوں کو سماج کی بقاء کے لیے کام کرنا چاہئے جو ایک صحافی کا فرض بنتا ہے ۔
سینئر صحافی، اور کارٹونسٹ ایس طارق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پورے ملک میں صحافیوں کی عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کے لیے اس دن تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، اسی طرح ضلع اننت ناگ میں بھی ضلع سطح کی ایک تقریب منعقد ہونی چاہئے تھی لیکن اننت ناگ میں محکمہ اطلاعات کا دفتر ایک طویل وقت سے بغیر سربراہ کے چل رہا ہے۔