جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں امیدوار ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
گجررہنما یاسین پوسوال کی انتخابی مہم کا آغاز اس سلسلے میں اگرچہ میدانی علاقوں میں بڑی انتخابی ریلی منعقد نہیں ہو رہی ہیں تاہم گجر آبادی والے علاقوں میں امیدواروں نے اپنی مہم میں تیزی لائی ہے۔
مزید پڑھیں:'کشمیر میں بی جے پی کا جھنڈا لہرائے گا'
اس سلسلے میں آج معروف گجر رہنما اور ڈی ڈی سی انتخابات کے آزاد امیدوارچودھری محمد یاسین پوسوال نے دودھ مرگ میں انتخابی مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں گجر برادری نے یاسین پوسوال کے حق میں نعرے لگائے۔
یاسین پوسوال نے دودھ مرگ میں ایک انتخابی ریلی سے بھی خطاب کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ منتخب ہونے کے بعد گجر برادری کے جملہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
یاسین پوسوال نے امید ظاہر کی کہ لوگ ان کو واضح اکثریت سے کامیاب کریں گے۔