شمالی کشمیر کے سرحدی علاقے گریز میں گزشتہ چند روز کے دوران شدید برفباری ہوئی جس کے باعث یہاں کے بیشتر اندرونی روڈ منقطع ہوگئے ہیں۔
اس دوران چرون اور کنزلون علاقے میں کشن گنگا پاور پروجیکٹ کے ڈیم کے پاس برفانی تودے گرنے کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔

ادھر وادی گریز کو دیگر و علاقوں سے ملانے والی واحد سڑک بانڈی پورہ گریز روڈ پر رازدان کے پاس برفانی تودے گر آنے کے باعث سی آر پی ایف کے کئی اہلکار رستے میں ہی پھنس گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی جانوں کو خطرہ لاحق پیش ہوگیا تھا۔
تاہم میکانیکل انجینئرنگ کے اہلکارووں نے بر وقت کارروائی کر کے ان اہلکاروں کو اس بے حد سرد اور خطرناک علاقے سے نکلنے میں مدد کر کے انہیں یہاں سے بحفاظت اپنے مقام پر پہنچا دیا۔ اس دوران بانڈی پورہ گریز روڈ پر برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔