اردو

urdu

ETV Bharat / state

گولی لگنے سے سیکورٹی گارڈ زخمی - ڈاکٹر بشیرویری

ریاست جموں کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر بشیرویری کے سیکورٹی گارڈ کی بندوق سے اچانک گولی چل گئی، جس سے سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 17, 2019, 9:57 PM IST


ریاست جموں کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کھنہ بل علاقے میں اچانک گولی کی آواز سنتے ہی لوگ میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ آج دوپہر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و سابق ایم ایل سی ڈاکٹر بشیرویری کے سیکورٹی گارڈ کی بندوق سے اچانک گولی چل گئی اور سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔

متعلقہ ویڈیو

زخمی سیکورٹی گارڈ کی شناخت جہانگیر احمد کے طور پر کی گئی ہے۔ سیکورٹی گارڈ کو ضلع ہسپتال اننت ناگ میں داخل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے زخمی سیکورٹی گارڈ کو مزید علاج کے لیے سری نگر کے شیر کشمیر میڈیکل انسٹیٹیوٹ روانہ کیا۔

واضح رہے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سابق وزیر اعلی عمرعبداللہ اننت ناگ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرنے والے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details