اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے کوکرناگ میں قائم ایشیا کے سب سے بڑے فش فارم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر فشریز محمد فاروق، جوائنٹ ڈائریکٹر عبدالمجید ٹاک ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صدیق اور دیگر افسران موجود تھے۔ تقریب کے دوران ماہیگیری شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مختلف قسم کی اسکیموں کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی جبکہ ٹرینگ سینٹر میں تربیت حاصل کرنے والے ٹرینیز کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقعہ پر سیکرٹری اگریکلچر پروڈکشن اور فشریز شبنم کاملی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے ہالسٹک ڈیولپمنٹ آف اگریکلچر جیسی اسکیم مولس وجود میں لائی گئی ہے جس میں انتیس پروحیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ جس کے لئے ہر پنچایت میں لوگوں کو جانکاری دی جا رہی ہے تاکہ وہ اس سے مستفید ہو سکے۔ اس موقع پر سیکرٹری نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت فشریز معاشی اور ایک اچھے تجارت کے طور پر ابھر رہا ہے لہذاوادی کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور سرکار کی مختلف اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں تاکہ بےروزگاری کی شرح پر قابو پایا جا سکے۔