اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکزی وزراء کے وفد کا دورہ جموں و کشمیر کا امکان - تقریبا 40 وزراء جموں و کشمیر کا دورہ کریں

آئندہ پارلیمانی اجلاس کے بعد مرکزی وزراء کے ایک اور وفد کا جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 2 مارچ کو شروع ہوگا اور 3 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

مرکزی وزراء کے وفد کا دورہ جموں و کشمیر کا امکان
مرکزی وزراء کے وفد کا دورہ جموں و کشمیر کا امکان

By

Published : Feb 21, 2020, 9:07 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:03 AM IST

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ مرکزی وزراء کا دوسرا دورہ ہوگا۔

توقع کی جارہی ہے کہ وزراء کے پہلے وفد کے دورے کے بعد پیش آنے والی پیشرفتوں کا جائزہ لینے کے لیے تقریبا 40 وزراء جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس دورے کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن یہ توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ پارلیمنٹ کا اجلاس ختم ہونے کے بعد وزراء جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔

سرکاری عہدیدار کے مطابق پی ایم او آفس وزراء کی فہرست کو حتمی شکل دے گا اور ہر وزیر کو ایک خاص ضلع سونپا جائے گا۔

عہدیدار نے بتایا کہ وزراء مرکزی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے شروع کردہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے اور وہ سیاسی امور کے بارے میں بات نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وفد ترقی کے علاوہ بجٹ کے بعد منصوبے پر عمل درآمد کی شرح پر بھی غور کریں گے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بجٹ میں جموں و کشمیر کے لئے 30ہزار 757 کروڑ روپئے کا اعلان کیا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:03 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details