مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ماڈل ٹاؤن میں گزشتہ رات سکیورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کی تھی جو آج صبح ختم ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے ماڈل ٹاؤن کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کر دی تھی۔