اطلاعات کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔
علاقے سے ابھی تک کسی فائرنگ یا دھماکے کی آواز سنی نہیں گئی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے اچانک گاؤں کا محاصرہ کیا اور کسی بھی شخص کو گاؤں کے اندر جانے یا باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔