سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے سیلو اور نور باغ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے سیلو اور نور باغ کے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی۔