اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tiranga Rally In Dooru ڈورو شاہ آباد میں یوم آزادی کے موقعے ترنگا ریلی - ضلع اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد

ضلع اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت یوم آزادی کے موقعے ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی باشندوں کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

ڈورو شاہ آباد میں یوم آزادی کے موقع ترنگا ریلی
ڈورو شاہ آباد میں یوم آزادی کے موقع ترنگا ریلی

By

Published : Aug 14, 2023, 1:13 PM IST

ڈورو شاہ آباد میں یوم آزادی کے موقع ترنگا ریلی

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت یوم آزادی کے موقع ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی باشندوں کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ڈورو شاہ آباد میں میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ محکمہ تعلیم، ریونیو، دیہی ترقی، پولیس، جنگلات، اسپورٹس اور دیگر سرکاری محکموں کی طرف سے مشترکہ طور پر ایک طویل ترنگا ریلی نکالی گئی جس میں ڈورو زون کے کئی اسکولوں کے طلباء نے اس ترنگا ریلی میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

ریلی میں ایس ڈی ایم پرویز رحیم،صدر ایم سی ڈورو ویریناگ محمد اقبال آہنگر، تحصیلدار ڈورو خالد ظفر، اسٹیشن ہاؤس آفیسر کے علاوہ تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے ملازمین و پولیس اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی ایس ڈی ایم آفس سے شروع ہو کر ماڈل ہسپتال سے ہوتے ہوئے اسپورٹس اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:Tiranga Rally Held In Budgam بڈگام میں ترنگا ریلی کا انعقاد

ایس ڈی ایم دورو پرویز رحیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان ماؤں پر فخر ہے جن کے بچوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details