اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت کے سنگم میں محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی آف انڈیا اور ایک نجی سکول ڈی پی ایس کے جانب سے ضلع سطح پر دو روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں اسکولی بچوں میں سائنس کے تئیں دلچسپی دکھی اور اپنے بنائے ہو پروجکٹ/ سائنسی ایجادات کا نمائش بھی کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ناصر احمد شاہ جوائنٹ ڈائریکٹر سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے بچوں کی ذہانت کا پتہ چلتا ہے اور محکمہ کی کوشش ہے کہ ایسے بچوں کو ایک صیح پلیٹ فارم فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا ان پروگراموں کا مقصد یہی ہے کہ 8 سال سے 17 سال کے ذہانت کو پرکھا جائے کیونکہ اس عمر میں بچے کو اگر راہ فراہم کی جاتی ہے تو وہ آگے چل کر ایک اچھا سائنس دان بن سکتا تھا۔ اس لئے مرکزی سرکار نے ایسے پچوں جن میں کچھ کرنے کی صلاحیت ہو کو صیح پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے پچوں کی نیشنل چلڈرن سائنس پروگرام بنایا ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے اور ان کو آگے جانے کا موقع فراہم کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ ابھی یہ ضلع سطح پروگرام چل رہا ہے۔ اس کے بعد سٹیٹ لیول کا پروگرام ہو اور اس کے بعد وہ پچے نیشنل لیول میں جائے گے۔