جموں و کشمیر اسکول ایجوکیشن محکمہ نے 34 ہیڈ ماسٹرز کو ترقی دینے اور اُنہیں اِنچارج زونل ایجوکیشن افسروں کی حیثیت سے تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
جموں و کشمیر: 34 ہیڈ ماسٹرز کے پروموشن کے احکامات - جموں و کشمیر میں اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ
جموں و کشمیر میں اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے 34ہیڈ ماسٹرز کی زیڈ ای اوز کی حیثیت سے تعیناتی کے احکامات صادر کیے ہیں۔
![جموں و کشمیر: 34 ہیڈ ماسٹرز کے پروموشن کے احکامات جموں و کشمیر: 34 ہیڈ ماسٹرز کی زیڈ ای اوز کی حیثیت سے تقرری کے احکامات جاری](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6881791-786-6881791-1587467415711.jpg)
جموں و کشمیر: 34 ہیڈ ماسٹرز کی زیڈ ای اوز کی حیثیت سے تقرری کے احکامات جاری
اِس سلسلے میں پرنسپل سکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی کلیرنس تک ان 34 انچارج ہیڈ ماسٹرز کو انچارج زونل ایجوکیشن افسروں کی حیثیت سے 6 ماہ تک یا جب تک کہ یہ اسامیاں ریگولر بنیادوں پر پُر کی جائیں گی کو اپنے ہی پے اینڈ گریڈ میں تعینات کیا جائے گا۔