جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں کیندریہ ودیالیہ کے قیام کی انتظامیہ نے ہری جھنڈی دے دی ہے۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یو ٹی ایڈمنسٹریٹو کونسل نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے چندھارا پامپور میں ساٹھ کنال کاہچرائی اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں پر ایک کیندریہ ودیالیہ تعمیر کیا جائے گا۔
کیندریہ ودیالیہ اسکول کو قائم کرنے کی ہری جھنڈی - تعلیمی ادارہ وادی کے ساتھ ضلع پلوامہ
لاک ڈاؤن کی وجہ سے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تعلیم کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے انتظامیہ نے ایک کیندریہ ودیالیہ اسکول قائم کرنے کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔
کیندریہ ودھیالہ اسکول قائم کرنے کو ہری جھنڈی
مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی اس پہل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہے کہ ایسا تعلیمی ادارہ وادی کے ساتھ ضلع پلوامہ میں تعلیمی میدان میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا تاہم ایڈمنسٹریٹو کونسل کے اس فیصلے کے بارے میں مقامی انتظامیہ ابھی بے خبر ہے۔
ایڈشینل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ ظفر شال نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ ابھی انھیں اس بارے میں تفصیلات نہیں دی ہے۔