گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گارندربل میں کے بیشتر علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ اسی درمیان ایکزیکٹیو جل شکتی مشن کی جانب سے لوگوں کو پینے کے پانی کا غلط استعمال کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ پانی ضائع کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق ضلع گاندربل جو کہ پانی کے وسائیل اور ذخائیر سے مالا مال ہے۔ تاہم ان دنوں ضلع کے بیشتر علاقوں میں لوگوں کو گرمیوں کے دنوں میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع کے کئی حصوں بشمول کنگن سب ڈیویثرن شامل کے میں لوگ آئے روز محکمہ جل شکتی کے خلاف پانی کی غیر معقول سپلائی پر احتجاج کرتے ہیں۔
مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ اگرچہ یوٹی و مرکزی انتظامیہ ہر گھر جل کا نعرہ دے رہے ہیں۔ تاہم گاندربل جہاں ہر سو پانی کے وسائیل موجود ہیں۔لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پینے کے پانی کی قلت کے خلاف مقامی باشندوں نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے ۔