اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: لکڑی کے کار خانے چلانے والے افراد کا احتجاج - محکمہ جنگلات اور محکمہ مال

انتظامیہ نے کئی عرصے قبل اس بات کا ذکر کیا تھا کہ کوئی بھی فرد جنگل کے نزدیک یعنی آٹھ کلو میڑ کی دوری پر لکڑی کا کارخانہ نہں کھول سکتا ہے۔

کولگام: لکڑی کے کار خانے چلانے والے افراد کا احتجاج
کولگام: لکڑی کے کار خانے چلانے والے افراد کا احتجاج

By

Published : Jun 28, 2020, 7:53 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے درجنوں لکڑی کے کار خانے چلانے والے افراد نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے گیٹ پر دھرنا دیا اورنعرے لگائے۔اس دوران احتجاجیوں نے انصاف دو انصاف کے نعرے بلند کیے۔

کولگام: لکڑی کے کار خانے چلانے والے افراد کا احتجاج

احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے انہیں ایک نوٹس دیا گیا ہے کہ آپ اپنے کار خانے بند کرو۔جس کی بنیاد پر وہ دھرنے پر اُتر آئے ہیں۔

دراصل انہیں محکمہ جنگلات اور محکمہ مال کی طرف سے یہ کہا گیا کہ جن افراد کے کارخانے جنگلاتی اراضی کے نزدیک ہیں، اس کا کار خانہ بند کیا جائے گا۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کولگام سے اپیل کی کہ اُن کو معقول وقت دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بینکوں سے قرضہ لیا ہے اور کارخانے بند کرنے سے ہزاروں افراد فاقہ کشی پر آجائیں گیے۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے کئی عرصے قبل اس بات کا ذکر کیا تھا کہ کوئی بھی فرد جنگل کے نزدیک یعنی آٹھ کلو میٹر کی دوری پر لکڑی کا کارخانہ نہیں کھول سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details