عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ 'وہ صرف نام کا ستیہ ہے کام کا نہیں'۔ بقول ان کے ستیہ پال ملک جو اس وقت گوا کے گورنر ہیں، جھوٹ بولتے بولتے کبھی تھکتے نہیں ہیں۔'
' ستیہ پال ملک صرف نام کا ستیہ، کام کا نہیں' - گورنر ستیہ پال ملک کو سخت تنقید کا نشانہ
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر کے سابق اور آخری گورنر ستیہ پال ملک کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عمر عبداللہ نے گورنر ملک کے ایک بیان جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 'عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے پاکستانی دبائو کی وجہ سے پنچایتی انتخابات میں حصہ نہیں لیا' کے ردعمل میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا: 'یہ نام کا ستیہ ہے کام کا نہیں۔ جھوٹ بولتے بولتے کبھی نہیں تھکتا۔ پانچ اگست سے پہلے بھی جموں وکشمیر کے لوگوں سے جھوٹ بولا اور آج بھی بول رہا ہے۔ ہتک عزت کے مقدموں سے بچنے کے لئے راج بھون کا سہارا لے رہا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ وہ یہ سب کچھ گورنر کی پوسٹ جانے کے بعد بھی بولتا ہے یا نہیں'۔
گورنر ملک نے مبینہ طور پر کہا ہے: 'وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ جموں وکشمیر میں پنچایت کے انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔ میں پروٹوکال توڑتے ہوئے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے گھر گیا۔ لیکن وہ پاکستان کے دبائو میں آگئے اور انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کیا۔ شدت پسندوں نے بھی دھمکیاں دیں لیکن باوجود اس کے انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے'۔
TAGGED:
omar abdullah on satya pal