اردو

urdu

By

Published : Jun 30, 2020, 1:39 PM IST

ETV Bharat / state

سوپور: سرپنچوں کا ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کا مطالبہ

سرپنچوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ترقیاتی کاموں کو شروع کریں تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

سوپور: سرپنچوں کا ترقیاتی کاموں کو بحال کرنے کا مطالبہ
سوپور: سرپنچوں کا ترقیاتی کاموں کو بحال کرنے کا مطالبہ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے سنگرامہ علاقے میں بی ڈی سی اور سرپنچوں نے ایک اجلاس منعقد کیا۔

سوپور: سرپنچوں کا ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کا مطالبہ

اس اجلاس کا مقصد تھا کہ سوپور اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں جو سرپنچ ہیں وہ مختلف محکموں کے افسروں سے ملاقات کریں اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں ان سے جانکاری حاصل کریں ۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی سرپنچ افتخار نے بتایا کہ' آج سرپنچوں اور مختلف محکمہ کے افسروں مابین گفتگو کے لیے ہم جمع ہوئے تاکہ ہم انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں۔ ان مسائل میں پینے کے پانی کی قلت، سڑکوں کی خستہ حالی اور بجلی کی عدم دستیابی اہم رہے۔ افتخار نے بتایا کہ اس اجلاس میں جن افسران کو آنا تھا وہ نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کے علاقے کے لوگوں پریشان ہیں کیونکہ ترقیاتی کام رکے پڑے ہیں اور افسران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' جب ترقیاتی کام نہیں ہوگے تو ہم لوگوں کو کیا جواب دیں گے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ترقیاتی کاموں کو شروع کریں تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details