جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ریبن علاقے کے رہنے والے جذباتی نعروں سے مشہور ہونے والے سرجان برکاتی کو پولیس نے گزشتہ شب گرفتار کرکے حراست میں لے لیا تھا تاہم جمعہ کی شام اسے رہا کردیا گیا ہے۔
زرینہ پورہ پولیس نے جمعرات کی رات دیر گئے ریبن امام صاحب کے رہنے والے سرجان برکاتی جو وادی کشمیر میں 'پائیڈ پائپر اور آزادی چچا' کے نام سے مقبول ہیں کو گرفتار کرلیا ہے تاہم انکی گرفتاری کے وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا تاہم ایک روز بعد آج یعنی جمعہ کو انہیں حراست سے رہا کر دیا ہے۔