اردو

urdu

ETV Bharat / state

کھٹوعہ کے قرنطینہ مراکز میں سہولیات کا جائزہ - ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ

ڈپٹی کمشنر نے ان مراکز میں رکھے گئے افراد کو فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں ایک پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی۔

کھٹوعہ کے قرنطینہ مراکز میں سہولیات کا جائزہ
کھٹوعہ کے قرنطینہ مراکز میں سہولیات کا جائزہ

By

Published : May 22, 2020, 11:59 PM IST

کمشنر سکریٹری جنگلات و ماحولیات سریتا چوہان نے آج کٹھوعہ میں ڈی سی آفس احاطے میں منعقدہ میٹنگ کے دوران انتظامی قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے افراد کو فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ نے میٹنگ میں بتایا کہ' ضلع میں اب تک 20858 افراد بیرون ریاستوں یا ممالک سے واپس آئے ہیں اور ان تمام افراد کو139 قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ ' 15267 افراد کو کٹھوعہ میں قرنطینہ مدت مکمل کرنے کے بعد اپنے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے جبکہ 5591 ضلع کے مختلف قرنطینہ مراکز میں ابھی تک قیام پذیر ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے 750 بیڈ کی صلاحیت والے پانچ کووڈ ویلنیس مراکز بھی تیار رکھے ہیں۔ '

ڈپٹی کمشنر نے ان مراکز میں رکھے گئے افراد کو فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں ایک پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی۔

کمشنر سکریٹری نے قرنطینہ مراکز میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور غسل خانوں وغیرہ کے معقول انتظام پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے نوڈل افسران کو قرنطینہ میں رہ رہے لوگوں کی فہرست بنانے اور بچوں اور حاملہ خواتین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔

بعد میں کمشنر سکرٹری نے بی آر جی پیلس اور سوریہ کالج آف ایجوکیشن میں قائم قرنطینہ مراکز کا بھی دورہ کیا اور وہاں رکھے گئے افراد کیلئے دستیاب سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ان کورنٹین مراکز میں داخل افراد کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے اُن کی خیر و عافیت اور انہیں فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ، اے سی آر کٹھوعہ، ڈی ایف او کٹھوعہ، نوڈل افسر کورنٹین مرکز اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

بعد میں کمشنر سکریٹری نے سانبہ میں قائم متعدد قرنطینہ مراکز کا دورہ کر کے وہاں جاری کام کاج اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔ کمشنر سکرٹری جو کہ جموں کشمیر میں قائم قرنطینہ مراکز کی نگرانی کی نوڈل افسر بھی ہیں کو دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر سانبہ نے جانکاری دی کہ ضلع میں 15کورنٹین مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 3 ہزار لوگوں کے قیام کی صلاحیت موجود ہے ۔ یہ مراکز مختلف سکولوں، تفریحی مقامات اور آشرموں میں قائم کئے گئے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ رادھا سوامی آشرم قرنطینہ مرکز یو ٹی سے باہر درماندہ یومیہ 2500-3000 افراد کیلئے بطور ٹرانزٹ کیمپ بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس موقعہ پر مزید بتایا گیا کہ ضلع میں 2885 افراد قرنطینہ مراکز میں ہیں اور ضلع انتظامیہ کے افسران ، ملازمین اور فیلڈ عملہ ان مراکز میں داخل افراد کو بلا رکاوٹ سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔

مختلف قرنطینہ مراکز کے معائینے کے دوران کمشنر سکریٹری نے منتظمین کو ان مراکز میں سماجی دوری قائم رکھنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ہر قرنطینہ مرکز میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے پر زور دیا اور خواتین ، حاملہ خواتین اور بچوں کو ان مراکز میں علیحدہ جگہ فراہم کرنے کی ہدایت دی

ABOUT THE AUTHOR

...view details