کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر میونسپل کونسل اننت ناگ متحرک ہو گئی ہے۔ جس کے باعث کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ کی ہدایت پر اننت ناگ کے مختلف مقامات پر سینٹایزیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
اس دوران میونسپل کونسل کے سبھی وارڈوں، جی ایم سی اننت ناگ و دیگر اہم مقامات پر صفائی ستھرائی کی گئی اور سینٹائزر کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ تاکہ عوام کو مہلک وائرس سے محفوظ رکھا جا سکیں۔