اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکاری دفاتر میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری

جموں کشمیر میں حالیہ دنوں کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے کئی علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا ہے وہیں سرکاری دفاتر کھولنے کے احکامات بھی صادر کئے ہیں۔

سرکاری دفتروں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری
سرکاری دفتروں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری

By

Published : May 29, 2020, 11:43 PM IST

جموں میونسپل کارپوریشن نے سرکاری دفاتر میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کا عمل شروع ک دیا ہے اور متعدد سرکاری دفاتر کے باہر سنیٹائیزشن ٹنلز بھی بنائی گئی ہے۔

سرکاری دفتروں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری
کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے جموں میونسپل کارپوریشن کے باہر بھی ایک ڈی کنٹیمیسن ٹنل قائم کی گئی۔ جموں میونسپل کارپوریشن کے ویٹرنری افسر سنیل کمار نے کہا کہ جب سے حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی اور سرکاری دفاتر کھولنے کی اجازت دینے کے ساتھ ہی جموں میونسپل کارپوریشن سرکاری دفتروں میں سنیٹائیزشن ہر روز کرتی ہے اور جموں ائیرپورٹ و سول سیکرٹریٹ میں بھی ترجیحی بنیادوں پر سنیٹائیزشن ٹنلز نصب کئے گئے۔ دریں اثناء جموں و کشمیر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 115 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 101 کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 14 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد 2,036 تک پہنچ گئی ہے۔یونین ٹریٹری میں ابھی تک 2,036 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1,150 سرگرم معاملات ہیں، جبکہ 859 افراد شفایاب ہوئے ہیں اور27 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details