اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: اننت ناگ میں صفائی مہم - ہلال احمد شاہ

ایس ایس پی اننت ناگ نے کہا کہ دواپاشی مہم کا مقصد قصبہ کے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک رکھنا ہے۔ تاکہ مہلک کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور عوام کو اس خطرناک وائرس کے حملہ سے بچایا جا سکے۔

Sanitisation drive by police and municipality launched in anantnag
کورونا وائرس: اننت ناگ میں صفائی مہم

By

Published : Mar 25, 2020, 8:10 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اننت ناگ پولیس اور میونسپل کونسل کے اشتراک سے قصبہ اننت ناگ میں دواپاشی چھڑکاؤ مہم چلائی گئی۔

کورونا وائرس: اننت ناگ میں صفائی مہم

مہم کے دوران قصبہ اننت ناگ کے مختلف مقامات پر سڑکوں گلی کوچوں، ڈرینوں دیواروں دکانوں کے شٹرس پر جراثیم کُش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

مہم کی قیادت ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری کر رہے تھے۔ جبکہ ایس پی اننت ناگ اور میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیئرمین ہلال احمد شاہ بھی دواپاشی مہم کا حصہ بنے۔

وہیں ملک و پوری وادی کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ میں بھی مکمل لاک ڈاون کیا گیا۔ جس دوران اشیاء ضروریات کو چھوڑ کر معمولات زندگی سے جڑی تمام سرگرمیاں معطل رہی۔ پولیس کی جانب سے قصبہ کی جانب جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا اور جگہ جگہ پربندشیں قائم کی گئی تھی۔ جس کی نگرانی خود ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری کر رہے تھے۔

ایس ایس پی اننت ناگ نے کہا کہ دواپاشی مہم کا مقصد قصبہ کے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک رکھنا ہے۔ تاکہ مہلک کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور عوام کو اس خطرناک وائرس کے حملہ سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے تناظر میں حکومت کی احکامات اور طبی ماہرین و شعبہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ تاکہ سماج کو اس خطرناک وائرس سے محفوظ رکھا جائے۔

وہیں عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس و میونسپل انتظامیہ کے اس قدم کی سراہنا کی گئی۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details