اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: سیمپلنگ کا عمل جاری - زائد افراد انتظامی قرنطینہ

سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں آج بھی سیمپلنگ کا عمل جاری رہا جس کے دوران قریباً سترہ سیمپلس لیے گئے۔

ترال.. سیمپلنگ کا عمل جاری
ترال.. سیمپلنگ کا عمل جاری

By

Published : May 22, 2020, 11:40 PM IST

ان سیمپلس کے نتائج ایک دو دن میں متوقع ہیں جبکہ اس سے قبل ایس ڈی ایچ ترال میں ہی قریباً ایک ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں اکثر منفی ثابت ہوئے۔
ترال.. سیمپلنگ کا عمل جاری

ڈاکٹر ظہور احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج سترہ ٹیسٹ لیے گیے ہیں جن کو لیبارٹری بھیجا جا رہا ہے اور جلد ہی ان کے ریزلٹ آنے کی توقع بھی ہے۔


واضح رہے کہ سب ڈسٹرکٹ ترال میں کورونا وائرس کے دو مثبت معاملات سامنے آنے کے نئ بگ اور املر نامی گاؤں کو ریڈ زون قرار دیا ہے جبکہ نزدیکی دیہات کو بفر زون قراد دیا گیا ہے اور فی الوقت دو سو سے زائد افراد انتظامی قرنطینہ میں رکھے گیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details