آج سجاد غنی لون نے ضلع کپواڑہ کے کرالہ پورہ علاقے کا دورہ کیا۔
ایک عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سجاد غنی لون نے کہا کہ 'عمر عبداللہ کیا بی جے پی کو روکنے کی باتیں کررہے ہیں وہ خود بی جے پی کے ساتھ اجلاس میں تھے'۔
انہوں نے کہا کہ 2014 الیکشن کے دوران عمر عبداللہ پکوڑے کھا رہے تھے وہ کیا سیفٹی ایکٹ ہٹانے کی باتیں کرر ہے ہیں'۔
سجاد غنی لون نے کہا کہ' ایسا کون سا ظلم ہے جو نیشنل کانفرنس نے کشمیری عوام کے ساتھ نہ کیا ہو'۔
انہوں نے کہا 23 مئی کو جب انتخابات کا نتائج آئے گا ہم 30 سے 35 فیصد ووٹ لیں گے۔
' نیشنل کانفرنس نے کشمیریوں پر ہر ظلم کیا' انہوں نے کنونشن میں موجود لوگوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ' آپ لوگوں نے مجھے عزت دی، کرسی دی، میں آپ کا اپنا ہوں، آپ کا بھائی ہوں، آپ لوگوں نے مجھے ٹوپی پہنائی اس کرسی پر بیٹھایا۔ سجاد غنی لون کسی کی ڈکٹیشن نہیں سنتا ہے نہ مانتا ہے چاہے کچھ بھی ہو لیکن یہ سوچ زندہ رہے گی۔'