'نامورشخصیات کے خلاف بھی کارروائی ضروری' - jammu kashmir
پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے کہا ہے کہ جب تک ہم بڑے خاندان جیلوں میں نہیں دیکھیں گے تب تک کرپشن کے خلاف کارروائیاں جھوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک بڑی مچھلیوں، جو چالیس برسوں سے لوگوں کا خون چوس رہی ہیں، کو جیلوں میں نہیں ڈالا جائے گا تب تک کرپشن کے خلاف کارروائیاں کامیاب نہیں ہوسکتی۔
لون نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا: 'ہم کرپشن کے خلاف جاری کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں لیکن سارا کرپشن کشمیر میں ہی تو نہیں ہے بلکہ کشمیر کے باہر بھی کرپشن ہے، یہ بات غلط ہے کہ آپ کشمیری ہو اس لیے کرپٹ ہو'۔
سجاد لون نے کہا کہ جموں کشمیر بنک کا ستر فیصد پیسہ جموں و کشمیر کے باہر ہے۔
انہوں نے کہا: 'جموں کشمیر بنک کا ستر فیصد پیسہ جموں کشمیر سے باہر، چھ کروڑ، سات کروڑ، آٹھ کروڑ لیکن ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھاتا ہے'۔