جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے خطہ چناب کے تمام صفائی کرمچاری اپنے مطالبات کے پیش نظر آج سے ہڑتال پر ہیں جس سے چناب خطہ میں صفائی ستھرائی کا کام بری طرح سے متاثر Safai Karamchari protest ہے۔
اس ضمن میں صفائی کرمچاریوں کے ضلع صدر ارشاد احمد واتل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ' صفائی کرمچاریوں کے انتظامیہ سے کچھ دیرینہ مطالبات ہیں جن کو منوانے کے لئے اُنہوں نے احتجاج کی راہ اختیار کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صفائی کرمچاریوں کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے جو صفائی کرمچاری اپنے کام کا ایک برس مکمل کرچکا ہے اس کو انتظامیہ میونسپل کمیٹی محکمہ میں مستقل نوکری Municipal Committee Doda دے، اس کے علاوہ مختلف محکموں میں کام کرنے والے سویپرز کو بھی مستقل کیا جائے۔
مزید پڑھیں:
پڑتال پر بیٹھے صفائی کرمچاری سے آج ملنے پہنچے وارڈ نمبر۔ 12 کے کونسلر آصف جہاں گتو نے بھی ان کی حمایت کی اور ایل جی انتظامیہ سے صفائی کرمچاریوں کے مطالبات کو پورا کرنے کی درخواست کی.