اردو

urdu

ETV Bharat / state

روسی سفیدے کے درختوں کی فوری کٹائی کا حکم - تمام تحصیلداروں کو محکمہ جنگلات

ضلع اننت ناگ انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر روسی سفیدے کے درختوں کو فوری طور سے کاٹنے کا حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔

روسی سفیدے کے درختوں کو فوری طور کاٹنے کا حکمنامہ
روسی سفیدے کے درختوں کو فوری طور کاٹنے کا حکمنامہ

By

Published : Apr 3, 2020, 10:16 PM IST

حکمنامے کے تحت ضلع اننت ناگ کے ان تمام لوگوں جن کی اراضی پر مادہ روسی سفیدے کے درخت موجود ہیں ایک ہفتہ کے اندر اندر کاٹنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

روسی سفیدے کے درختوں کو فوری طور کاٹنے کا حکمنامہ

واضح رہے کہ موسم بہار آتے ہی مادہ روسی سفیدے کے درختوں سے روئی نکلتی ہے جو فضا میں اڑ جاتی ہے اور سانس لینے کے دوران لوگوں کے ناک اور مونہ کے اندر داخل ہو جاتی ہے، جس دوران یہ مختلف اقسام کے انفیکشن کے پھیلاؤ کا سبب بن جاتا ہے۔

لہذا یہ نہ صرف فضائی آلودگی پیدا کرتا ہے بلکہ وائرس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ اس عمل سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

روسی سفیدے کے درختوں کو فوری طور کاٹنے کا حکمنامہ

اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے کئ بار حکمنامے جاری کئے گئے ہیں جس دوران ہزاروں کی تعداد میں سفیدے کے درختوں کا صفایا کیا گیا۔

اس سلسلہ میں ضلع کے تمام تحصیلداروں کو محکمہ جنگلات اور پولیس کی مدد سے حکمنامے کو فوری طور عملانے کو کہا گیا اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details