اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور: زمین سے قدرتی گیس نکلنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سوپور کے راجپورہ علاقے میں ایک تحقیقاتی عملہ کو روانہ کر دیا گیا ہے اور اس معاملے کی پوری تحقیقات کی جا رہی ہے۔

سوپور: زمین سے قدرتی گیس نکلنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل
سوپور: زمین سے قدرتی گیس نکلنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل

By

Published : Feb 1, 2021, 7:45 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور سے 30 کلو میٹر دور راجپورہ نامی علاقے میں مقامی لوگوں نے پیر کی دوپہر اس علاقے سے قدرتی گیس کا رساو دیکھا جس کے بعد انتظامیہ نے اس معاملے کی پوری تحقیقات کے لئے ایک عملہ کو جائے موقع پر روانہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے سے قدرتی گیس نکلنے کی خبریں سوشل میڈیا پر کافی زیادہ پھیلنے کے ساتھ ہی علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا کہ 'ہم اس معاملے کی جانچ کررہے ہیں لیکن ابھی تک اس معاملے کی پوری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔'

اس حوالے سے انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم علاقے میں بھیجی گئی ہے جو ابھی معائنہ کر رہی ہے اور اس کے بعد ہی ہم کسی نتیجے پر پہنچیں گے اور لوگوں کو اس حوالے سے پوری جانکاری فراہم کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details