مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لداخ میں ریجنل پاسپورٹ آفس (آر پی او) 19 نومبر سے 22 نومبر تک چار روزہ خصوصی کیمپ کا انعقاد کررہا ہے۔
کشمیر اور لداخ کے ریجنل پاسپورٹ آفیسر برج بھوشن نگر نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ 'مقامی پاسپورٹ آفس بند ہونے کے پیش نظر علاقے کے لوگوں کا طویل عرصے سے مطالبہ تھا کہ اس طرح کے کیمپ کا اہتمام کیا جائے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'چونکہ پاسپورٹ کے خواہشمند افراد لیہ میں مقامی پاسپورٹ آفس کی بند ہونے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلہ تھے، لہذا ہم نے وزارت خارجہ کو خط لکھا تھا کہ وہ علاقے کے لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کیمپ کے انعقاد کی اجازت دیں۔