اردو

urdu

ETV Bharat / state

گنڈ جہانگیر گاؤں کی سڑکیں خستہ حال

بانڈی پورہ کے گنڈ جہانگیر گاؤں کی سڑکیں انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے خستہ حالی کے شکار ہیں۔

گنڈ جہانگیر گاؤں کی سڑکیں خستہ حال
گنڈ جہانگیر گاؤں کی سڑکیں خستہ حال

By

Published : May 5, 2021, 2:01 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گنڈ جہانگیر گاؤں میں سڑکیں خستہ حالی کے شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ویڈیو

مقامی لوگوں کے مطابق حال کے دنوں میں ہوئی بارش سے سڑکوں پر پانی اور کیچڑ جمع ہے جس سے لوگوں کو گاؤں کے باہر جانے میں کافی مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ سڑک کے تعلق سے ہم لوگوں نے کئ دفعہ انتظامیہ سے ملاقات کی لیکن اس کا کوئی حل نہیں نکلا ۔

اس دوران مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گاؤں میں ڈرینیج کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے تاکہ مستقبل میں انہیں مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details