اردو

urdu

ETV Bharat / state

روڈ سیفٹی ہفتہ اختتام، ای ٹی وی بھارت کو اعزاز سے نوازا گیا - جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں ایک ہفتہ قبل " ایک نئی تبدیلی نوجوانوں کے ذریعے " عنوان کے تحت روڈ سیفٹی ہفتہ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

روڈ سیفٹی ہفتہ اختتام، ای ٹی وی بھارت کو اعزاز سے نوازا گیا
روڈ سیفٹی ہفتہ اختتام، ای ٹی وی بھارت کو اعزاز سے نوازا گیا

By

Published : Jan 18, 2020, 5:41 PM IST

منی سکریٹریٹ آرہامہ شوپیان میں محکمہ موٹر وہیکلز کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں روڈ سیفٹی ہفتہ اختتام پذیر ہوا جو 11جنوری سے 17 جنوری 2020 تک منایا گیا۔

روڈ سیفٹی ہفتہ اختتام، ای ٹی وی بھارت کو اعزاز سے نوازا گیا

تقریب میں ڈپٹی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین مہمان خصوصی تھے اسکے علاوہ تحصیلدار شوپیان بلال احمد، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفسر شوپیان شفاعت حسین،چیف میڈیکل آفسر شوپیان،ڈسٹرکٹ پنچایت آفسر،کے علاوہ محکمہ موٹر وہیکلز کے اعلی حکام،سکولی بچوں،مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے وابستہ زعماء اور ڈرائیوروں کے علاوہ عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔

تقریب میں ٹریفک قوانین کی مکمل جانکاری فراہم کرتے ہوئے ان قوانین پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی گئی۔
31ویں روڈ سیفٹی ہفتہ کے دوران ضلع شوپیان کے مختلف علاقوں کے اسکولوں،کوچنگ مراکز،بس اسٹینڈ،سوموں اسٹینڈ،سرکاری و پرائویٹ دفتروں میں ورکشاپ اور مختلف پروگرام منعقد کئے گئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران ضلع شوپیان میں محکمہ موٹر وہیکلز کی جانب سے ہوئے پروگرامز میں بہتر کارکردگی دکھانے والے اسکولوں کے طلباء،محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین، ٹرانسپورٹ یونیوں،ٹریڈرس،سیول سوسائٹی ممبران کے علاوہ دیگر افراد کوسیفٹی ہفتہ کامیاب بنانے کے لیے ٹرافیوں اور مومنٹو سے نوازا گیا۔

اسکے علاوہ ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کو اعزازات سے سرفراز کیا گیا جس میں ای ٹی وی بھارت کو بھی روڈ سیفٹی ہفتہ کے پروگرامز کو نشر اور عوام تک پہنچانے کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔

آخر میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفسر شوپیاں معظم علی شاہ اور انسپکٹر موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ شوپیاں عرفان السلام نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details