پلوامہ:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کی طرح پلوامہ میں بھی روڈ سیفٹی کا انعقاد کیا گیا۔اس کا مقصد عام لوگوں کو ٹریفک ضابط کے تحت گاڑیوں کو لے کر بیداری پیدا کرنا ہے۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ محتاط ڈرائیونگ کے ذریعے سڑک حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمیٹ کے استعمال پر بھی زور دیا گیا ہے۔ روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی کے ذریعہ لوگوں کو محتاط کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات میں انسانی جانوں کا ضیاع کم کرنے کے لیے حکومت اور انتظامیہ پابند عہد ہے۔ اس مہم کے دوران پورے ماہ سڑک پر سفر کرنے والے مسافروں کو مختلف قسم کے بینرز، سیفٹی پوسٹرز اور روڈ سیفٹی سے متعلق جانکری دی جائے گی۔سڑک پر سفر کرتے وقت انہیں روڈ سیفٹی کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے گی۔ یعنی منصوبہ بند منظم اور پیشہ ورانہ سفر کا طریقہ بتایا جائے گا اور ان سے درخواست کی جائے گی کہ وہ سڑک کے حفاظتی معیارات اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔