گاندربل میں روڈ سیفٹی بیداری مہم کا افتتاح گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع میں ڈی سی شامبیر سنگھ اور ایم وی ڈی گاندربل کے سنیر انسپکٹر منظور احمد کی نگرانی میں روڈ سیفٹی پروگرام کا افتتاح کیا۔ان کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کو گاڑیاں یا موٹر سائیکل چلاتے وقت ٹریفک ضابط پر پوری طرح سے عمل درآمد کرنے کی کوشش کریں ۔اس سے وہ حادثات سے بچ سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یوٹی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ گاندربل میں بھی روڈ سیفٹی ماہ کا آغاز ہوا۔ روڈ سیفٹی ماہ کا آغاز ضلع ترقیاتی کمیشنر گاندربل شیامبیر نے ایک ریلی کو منی سیکٹریٹ گاندربل سے جھنڈی دیکھا کر کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی گاندربل نکھل بور کر اور ایم وی ڈی گاندربل کے سنیر انسپکٹر منظور احمد اور دیگر افسران موجود تھے۔
اس موقع پر ترقیاتی کمیشنر نے بتایا کہ گاندربل ضلع کو حادثات مکت ضلع بنانے کے لئے ٹریفک قوانیں پر عمل درآمد کرنا لازمی ہے ۔انہوں اُنہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ضلع انتظامیہ سے ایم وی ڈی آر اینڈ بی اور ٹریفک پولیس کی طرف سے کئی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔لوگوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔ ایم وی ڈی کے سنیر انسپکٹر منظور احمد نے بتایا کہ ٹریفک ماہ کے منانے کے سلسلے میں کئی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں پینٹینگ مقابلے مفت ٹڈیکل کمپ نکڑ ناٹک اور دیگر پروگراموں منعقد کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بڈگام میں قومی روڈ سیفٹی بیداری مہم کا انعقاد
انہوں نے عام لوگوں سے بھی روڈ سیفٹی کے انعقاد میں اپنا بھر پور تعاون دیں نیز ڈرائیور حضرات سے بھی گزارش کی گئی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں تا کہ سڑک حادثات پر قابو پایا جاسکے۔ واضع رہے حاد قلت پر قابو پایا جاسکے۔ واضع رہے روڈ سیفٹی ماہ 15 جنوری سے 14 فروری تک جاری رہیں گی۔