جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سیتھرگنڈ کاکاپورہ میں آج (بدھ) کے روز ہوئے ایک سڑک حادثہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ جن کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ایک سومو گاڑی جونیوہ سے کاکاپورہ کی جانب جارہی تھی، اس دوران گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سیٹھرگنڈ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی، جس میں سوار تین لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔