پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محمکہ جل شکتی نے سال 2011 میں ضلع پلوامہ کے ترچھل علاقے میں ایک اوور ہیڈ ٹینک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے محمکہ نے ریاض احمد نام کے شخص سے زمین اس بنا پر حاصل کی گئی کہ انہیں محکمہ میں بطورِ عارضی ملازم رکھا جائے گا۔ اس کے بعد انہوں اپنے سارے زمین کے دستاویزات محکمہ کو سونپ دی جب کہ اور ہیڈ ٹینک پر محکمہ کی جانب سے کام شروع کیا گیا۔
چند برس گزرنے کے بعد اسکیم مکمل کر لی گئی۔ لیکن ریاض احمد سے کیا گیا معاہدہ ابھی تک پورا نہیں کیا گیا جب کہ لوگوں کو بھی ابھی تک اس اسکیم سے پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ان کی اہلیہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس زمین پر سیب کا باغ موجود تھا جس کو ہم نے کاٹ ڈالا تاکہ محمکہ جل شکتی یہاں پر اوور ہیڈ ٹینک تعمیر کرسکے جب کہ ان کے ساتھ معاہدہ بھی ہوا تھا کہ وہ زمین کے بدلے میں انہیں روزگار دیں گے۔ لیکن اتنے سال گزرنے کے بعد بھی کچھ نہیں دیا گیا۔