اردو

urdu

ETV Bharat / state

' لاک ڈاؤں کے دوران نقب زنی کی واردات میں اضافہ' - لاک ڈاون کے بعد شہر میں نقب زنی کی واردات میں اضافہ

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے بعد شہر میں نقب زنی کی واردات میں اضافہ ہوا ہے۔

' لاک ڈاؤں کے دوران نقب زنی کی واردات میں اضافہ'
' لاک ڈاؤں کے دوران نقب زنی کی واردات میں اضافہ'

By

Published : Mar 28, 2020, 7:27 PM IST

دکانداروں کے مطابق چوروں نے حالات کا فائدہ اٹھا کر قصبہ اننت ناگ کے مختلف بازاروں خاص کر لال چوک میں کئی بار دکانوں کو لوٹ لیا ہے۔ نقب زنوں نے کئی دکانوں کے شیٹر اور تالے توڑ کر چوری کی واردات انجام کرلاکھوں کا سامان لوٹ لیا۔

' لاک ڈاؤں کے دوران نقب زنی کی واردات میں اضافہ'

ادھر پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ' سی سی ٹی وی سے حاصل شدہ تصاویر کی بنیاد پر نقب زنوں کی پہچان کی گئی ہے جس کے بعد ایک چور کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دکانداروں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' پولیس کا گشت ہونے کے باوجود ان علاقوں میں چور اپنی موجودگی کا کھلے عام اظہار کر رہے ہیں تاہم پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہو رہی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے نقب زنوں کی سی سی ٹی فوٹیج بھی پولیس کے حوالے کی ہے۔ اس کے باوجود بھی نقب زنوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details