پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جہاں مختلف اقسام کے میوہ جات اگائے جاتے ہیں وہی ضلع کے مختلف علاقوں میں کئی سو کنال اراضی پر دھان کی بھی کھیتی کی جاتی ہے۔ جہاں سے کسان اپنا ذریعہ معاش حاصل کر رہے ہیں۔
ضلع پلوامہ کے تحصیل لیتر میں کئی سو کنال اراضی پر دھان کی فصل اگائے جاتی ہے وہی لیتر تحصیل کے زاہد باغ نامی علاقے میں تین سو کنال اراضی پر دھان کی کاشت کی جاتی ہے۔ وہی اس علاقے میں اگائے جانے والے دھان کی فصل کو رائس بلاسٹ نامی بیماری لگی ہے جس سے کسانوں میں کافی تشویش کے ساتھ ساتھ بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال ہمارے دھان کی فصل کو رائس بلاسٹ نامی بیماری 90 فیصدی متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی یہ بیماری دھان کو لگتی تھی لیکن یہ صرف 10 فیصدی دھان کو نقصان پہنچاتے تھے لیکن امسال 90 فیصدی دھان کی فصل کو نقصان پہنچا ہیں۔