اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور: او ایس ڈی نے دیویکا منصوبے کا جائزہ لیا

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے آفیسر آف اسپیشل ڈیوٹی پرشانت کمار جھا کے ذریعے ضلع کے ترقیاتی منصوبوں اور کاموں کا جائزہ لیا۔

او ایس ڈی نے دیویکا منصوبے کا جائزہ لیا
او ایس ڈی نے دیویکا منصوبے کا جائزہ لیا

By

Published : Jan 12, 2020, 9:47 PM IST

او ایس ڈی پرشانت کمار جھا نے مقامی رکن پارلیمان کے ساتھ یہاں کام کی رفتار اور زمینی سطح پر ہونے والی پریشانیوں کو حل کرنے کے لیے علاقے کا جائزہ لیا اور وہ اس کی رپورٹ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو پیش کریں گے۔

او ایس ڈی نے دیویکا منصوبے کا جائزہ لیا

اس تعلق سے او ایس ڈی جھا نے متعلقہ محکموں اور مقامی انتظامیہ کے سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور ندیوں کے تحفظ منصوبہ (این آر سی پی) کے تحت دیویکا ندی میں آلودگی کو ختم کرنے کے لیے افسران کو کام اور کارکردگی میں تیزی لانے کو کہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details