سرینگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کی گرمائی راجدہانی سرینگر میں امرناتھ یاترا 2024 پر اپنی نویت کی پہلی میٹینگ منعقد کی گئی۔صحت اور خاندانی بہبودی کے وزارت کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، پروفیسر (ڈاکٹر) اتل گوئل نے آج یہاں سری نگر کے ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ جائزہ اور منصوبہ بندی میٹنگ کی صدارت کی۔
اس دوران مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اداروں کے نمائندے اور ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی تنظیموں نے میٹنگ میں شرکت کی تاکہ گذشتہ برسوں کی یاترا میں درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا جا سکے اور اگلے سال کی یاترا کے لیے بہتر تیاریوں کی منصوبہ بندی کی جا سکے۔
یہ پہلی بار ہے کہ سری نگر میں آنے والی یاترا کی تیاری کے لیے اتنی اہم میٹنگ ہوئی جس میں شرکا نے جسمانی طور پر شرکت کی۔
ڈاکٹر اتل گوئل نے سالانہ یاترا کے دوران اٹھائے جانے والے صحت کی دیکھ بھال کے توسیعی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا تاکہ یاترا کے دوران یاتریوں کو صحت کی بہترین خدمات فراہم کی جاسکیں۔ گذشتہ کئی برسوں میں محکمہ صحت کشمیر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ پچھلی یاترا میں یاتریوں کی ریکارڈ تعداد دیکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات دو اہم پہلوؤں پر مرکوز تھی۔ سب سے پہلے، طبی حالات والے لوگوں کو حساس بنانے اور ان کی اسکریننگ پر زور دیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دوم، بحث حجاج کو ان کی بہتر تفہیم اور تیاری کے لیے مقام اور موجودہ حالات کے بارے میں آگاہی دینے کی اہمیت کے گرد گھومتی تھی۔