وادی کشمیر میں میر واعظ مولوی فاروق اور خواجہ عبد الغنی لون کی برسی منائی جا رہی ہے۔
وہیں کورونا کرفیو کا نفاذ بھی جاری ہے مگر آج بندشوں میں کچھ حد تک سختی کی گئی ہے اور لوگوں کو آمد و رفت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
معلوم ہوکہ میر واعظ مولوی عمر فاروق کو آج ہی کے دن 1990 میں بندوق برداروں نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ سال 2002 میں عبد الغنی لون جب مولوی عمر فاروق کو خراج عقیدت پیش کر رہے تھے تو انہیں شہید کردیا گیا۔ سینئر حریت لیڈر و صدر انجمن شرعی شیعان آغا سید حسن نے ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔