جموں و کشمیر کا پہاڑی ضلع ڈوڈہ لگ بھگ چار ماہ گرین زون کے زمرے میں رہنے کے بعد اب کنٹونمینٹ زون میں شامل کیا گیا ہے۔
ضلع بھر میں کورونا وائرس کے معامالات تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ضلع کے کچھ حصّوں کی طرح سب ضلع بھدرواہ کے گھاٹہ ،اُدرنہ دومیل ، نزدیک ڈوڈہ بھدرواہ سڑک ،سرور باغ ،علاقوں میں کورونا مثبت معاملات سامنے آنے کے بعد کنٹونمنٹ زون /ریڈ زون کے زمرے میں ڈال دیا گیا ہے ۔
انتظامیہ کی طرف سے مذکورہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کرکے سخت بندشیں عائد کی گئی ہیں اور تمام تر کی سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔