اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع اننت ناگ میں آج دوسرے روز سخت لاک ڈاون نافذ رہا - سیکیورٹی کے اضافی

ضلع اننت ناگ میں آج دوسرے روز سخت لاک ڈاون نافذ رہا، انتظامیہ کی جانب سے قصبہ اننت ناگ کے مختلف مقامات پر بندشیں عائد کی گئیں تھیں۔

ضلع اننت ناگ میں آج دوسرے روز سخت لاک ڈاون نافذ رہا
ضلع اننت ناگ میں آج دوسرے روز سخت لاک ڈاون نافذ رہا

By

Published : Aug 2, 2020, 5:29 PM IST

شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور سیل کر کے سکیورٹی کے اضافی دستے قائم کئے گئے تھے۔

ضلع اننت ناگ میں آج دوسرے روز سخت لاک ڈاون نافذ رہا

کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع کے کسی بھی چھوٹے یا بڑے عید گاہ میں نماز عید یا اس سے جڑی کوئی بھی تقریب منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے سبب قصبہ میں موجود اشاجی پورہ، جنگلات منڈی مرکزی و دیگر عید گاہ مکمل طور خالی رہے۔

سرکاری حکمنامہ کی پاسداری کو یقینی بنانے اور بچاؤ و احتیاطی تدابیر کے مدنظر لوگوں نے چھوٹے محلہ مساجد میں نماز عید کی تقریبات کا اہتمام کیا اور نماز کے بعد لوگ قربانی کا فریضہ انجام دینے کے لئے اپنے گھروں کی اور روانہ ہوئے۔

مجموعی طور پر ضلع اننت ناگ میں حالات پُر امن رہے اور ضلع کے کسی بھی علاقہ سے کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details