وادی میں میلاد النبیﷺ کے موقع پر سب سے بڑا اجتماع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوتا تھا جبکہ یہاں آثار مبارک کی زیارت کرائی جاتی تھی۔
درگاہ حضرت بل کے اطراف بندشوں میں سختی انتظامیہ نے حضرت بل کے علاقے میں کسی بھی قسم کے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی ہے اور علاقہ میں عائد پابندیوں میں مزید سختی کردی ہے۔
درگاہ میں لوگوں کو جمع ہونے سے روکا جارہا ہے تاہم بندشوں کے باجود عقیدت مند درگاہ پہنچ رہے ہیں اور سردی کی شدت کی وجہ سے انہیں مشکلات بھی پیش آرہی ہیں۔
عقیدت مندوں نے انتظامیہ ی جانب سے عائد بندشوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عقیدت مندوں نے کہا کہ 'مذہبی رسومات پر انتظامیہ کی روک ٹوک افسوسناک ہے'۔