اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ریاست کا درجہ بحال کرنے کے حق میں احتجاج - ڈوگری تہذیب

یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ریاست کا درجہ واپس کرنے کے حق میں احتجاج کیا۔

restore statehood of jammu and kashmir: congress to bjp government
جموں کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کے حق میں احتجاج

By

Published : Jan 16, 2020, 7:28 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے صوبہ جموں میں آج یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے یوتھ صدر ادیو سنگھ چب کی قیادت میں ریاست کا درجہ ختم کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

ادیو سنگھ چب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیئے کہ وہ اپنی غلط پالیسیوں کو درست کرکے جموں کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کریں۔ انہوں نے کہا بی جے پی نے ریاست مخالف فیصلوں سے جموں کشمیر کی پہچان کو ختم کیا ہیں۔

جموں کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کے حق میں احتجاج

انہوں نے کہا بی جے پی نے ریاست کو مرکزی زیر انتظام والا علاقہ بنا کر ڈوگری تہذیب کو مٹانے کی کوشش کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد 31 اکتوبر کو ریاست باضابطہ طور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کردی گئی اور اب سبھی مرکزی قوانین جموں کشمیر میں لاگو ہو جائے گے جو پہلے ممکن نہیں تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details