اردو

urdu

ETV Bharat / state

وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار گورنر انتظامیہ - Restore sense of security: KCCI

چیبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ انتطامیہ کی جانب سے جان بوجھ کر اہم اور خوفہ احکامات منظر عام لینے سے لوگوں میں کافی تشویش پیدا کی گئی ہے ۔

وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار گورنر انتظامیہ

By

Published : Aug 3, 2019, 5:44 PM IST

وہیں ان حکمناموں سے وادی کشمیر کے لوگوں میں نہ صرف بے چینی اور اضطرابی کیفیت طاری ہوگئی ہے بلکہ یہاں کے معشیت پر برے اور منفی اثرات ڈالے گئے ہیں۔

وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار گورنر انتظامیہ

ان باتوں کا اظہار چیبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عاشق نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز داخلہ سکرٹری کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے سے وادی میں یاتریوں اور سیاحوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے عوام کو بھی تذبذب میں مبتلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں افرا تفری کے ماحول میں پٹرول پمپس اور دیگر ایشا ء ضروریہ کی دکانوں اور اے ٹی ایمز پر لوگوں کی بھیڑ بھاڑ دیکھی جارہی ہے۔

شیخ عاشق نے گورنر انتظامیہ کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی اضافی تعینات اور اس سے قبل قومی شاہراہ پر عام لوگوں کے نقل و حرکت پر پابندیوں اور اب نئے فرمان کے مطابق یاتریوں اور سیاحوں کو واپس لوٹ جانے کے حکمنامے سے ریاست کی معشیت میں ریڈ کی ہڈی کہلائے جانے والے سیاحتی شعبے ،ہارٹیکلچرل اور دیگر تجارتی سرگرمیاں ماند پڑھ گئی ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details