5اگست کو ریاست جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت 370کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے طول و عرض میں انتظامیہ کی جانب سے موصلاتی نظام مکمل طور بند کیا گیا تھا۔اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے وادی کے کئی علاقوں میں لینڈلائن خدمات بحال کی گئی تھیں تاہم قاضی گنڈ اور پہلگام کے علاوہ ضلع اننت ناگ میں ہنوز لینڈ لائن منقطع تھیں۔
اننت ناگ میں لینڈ لائن خدمات بحال - landline services in kashmir
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 29 روز بعد لینڈ لائن خدمات بحال ہونے کے بعد عوام نے چین کا سانس لیا ہے۔
لینڈ لائن خدمات بحال
29دنوں کے بعد ضلع اننت ناگ میں لینڈ لائن خدمات بحال ہونے ساتھ ہی عوام نے راحت کی سانس لی۔
اپنے دوست و احباب، اعزہ و اقارب سے بات کرنے کے لیے حیران و پریشان عوام میں خوشی کی لہر دوڑنے کے ساتھ ساتھ تجارت سے وابستہ افراد بھی خوش نظر آرہے ہیں۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 8:10 AM IST