طلباء نے مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ فارم بھرنے اور مختلف امتحانات میں شامل ہونے کے علاوہ اسکالرشپ فارم نیز یو جی سی نیٹ، کے لیے انٹرنیٹ کی سہولیات کا بھر پور فائدہ اٹھایا ہے۔
''کشمیر میں انٹرنیٹ سے پابندی ہٹائی جائے'' نیز اس کے علاوہ ڈی ای سی سنٹر میں آن لائن ٹینڈرنگ، پاسپورٹ و دیگر طرح کی خدمات کو عام لوگوں کے لیے میسر رکھا گیا جس سے عام لوگ مستفید ہوئے۔
ڈسٹرکٹ انفارمیٹک سنٹر کے ڈی ای او ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سنٹر میں مفت انٹرنیٹ خدمات کو طلبا کے علاوہ عام لوگوں کی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے بھی دستیاب رکھی گئی ہیں جس سے لوگوں نے کافی استفادہ کیا۔
وہیں طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے لیفٹننٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں اب انٹرنیٹ پر عائد پابندی کو ہٹا لیا جائے تاکہ عام لوگوں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔